ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں مسجد سیلاب کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئی؛ ہندؤوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے کھول دیا مندر

کیرالہ میں مسجد سیلاب کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئی؛ ہندؤوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے کھول دیا مندر

Thu, 23 Aug 2018 22:51:07    S.O. News Service

ترواننت پورم ،23؍اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کیرلا میں سیلاب کے دوران بدھ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال دیکھنے کوملی۔یہاں کی مسجد سیلاب کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئی تھی۔ ایسے میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے پاس کے ہی ایک مندرکے دروازے مسلمانوں کے لئے کھول دیئے گئے۔

کوچکاڈو محل مسجد میں پانی بھرنے کے بعد مالا کے پاس ایراوتورمیں پروپلکو رکتیشوری مندرسے منسلک ایک ہال عیدالاضحیٰ کی نماز کے کھول کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی۔ مندرکے ذمہ داران نے مندرسے منسلک ایک ہال عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے کھول دیا۔ کیونکہ پاس کے کوچوکاڈو محل مسجد میں پانی بھرا ہوا تھا۔نارائن دھرم پریپال یوگ (ایس این ڈی پی) کے ذریعہ چلائی جارہی مندرپہلے سے ہی کیرالہ میں سیلاب راحتی کیمپ کے طورپرکام کررہا ہے۔ اس علاقے میں راحتی کام کررہے ابھینو نے بتایا مندرکے ہال میں پہلے سے ہی ایک راحتی کیمپ چلایا جارہا ہے، ہم نے محسوس کیا کہ لوگوں کو نمازپڑھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں، اس لئے ہال کوعارضی عید گاہ کے طور پرتیارکرنے کے لئے علاقے کے ہندو نوجوان آگے آئے۔

ابھینو نے بتایاکہ لوگوں نے آس پاس کے گھروں سے نماز کے لئے چٹائیاں (جائے نماز) جمع کیں اور دیگرتمام انتظامات کئے، جس کے بعد تقریباً 300 لوگوں نے مندرمیں نماز پڑھی۔ ایراوتورتریشورضلع کے سب سے زیادہ سیلاب متاثرہ مقامات میں سے ایک ہے جہاں راحت کیمپوں اورآس پاس کے گھروں میں 3000 سے زیادہ لوگ قیام کئے ہوئے ہیں۔ یہاں تین راحت کیمپ بنائے گئے ہیں۔مندر کے ہال میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی امامت جسیر دریمی نے کیا۔ اس دوران سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


Share: